Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھال لیا

گوہراعجازکے پاس وزارت تجارت کا پہلے ہی قلمدان موجود ہے
شائع 24 جنوری 2024 08:16pm

وفاقی کابینہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے پاکستان کے 48 ویں وفاقی وزیر داخلہ کا اضافی قلمدان بھی سنبھال لیا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تقریباً 40 دن بعد نئے وفاقی وزیر داخلہ کا تقرر کردیا، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے گوہر اعجاز کی بطور وزیر داخلہ تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

قلمدان ملتے ہی نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

وزارت داخلہ آمد پر وزارت کے سینئر افسران نے گوہر اعجاز کا استقبال کیا اور ان کی سینئر افسران سے تعارفی ملاقات ہوئی، جس کے بعد وزیر داخلہ کو وزارت سمیت اُس کے ذیلی اداروں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز پاکستان کے 48 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔

واضح رہے کہ گوہر اعجاز وزیر داخلہ کے ساتھ وزیر تجارت کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔

اس سے قبل سرفراز بگٹی نگراں وزیر داخلہ تھے جنہوں نے 15 دسمبر 2023 کو انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے سے قبل استعفیٰ دیا تھا۔

سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان خالی تھا اور یہ وزارت وزیراعظم کے پاس تھی۔

سرفراز بگٹی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ دیا تھا اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تھے تاہم وہ فروری میں ہونے والے الیکشنز میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر اپنے آبائی حلقے سے امیدوار ہیں۔

Interior Minister

اسلام آباد

gohar ejaz

GAUHAR EJAZ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div