ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال

جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیرقانونی قرار دیا تھا
شائع 25 جنوری 2024 10:17am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کردیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس طارق محمود پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار طور پر بحال ہوگیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیرقانونی قرار دیا تھا، سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر، سیکرٹری داخلہ اور دیگر نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

deputy commissioner islamabad

3 MPO