Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

کسی کی سپورٹ سے ملک نہ پہلے چلا نہ اب چلے گا، شاہد خاقان عباسی

پہلے کی طرح یہ سسٹم زیادہ دیر چلنے والا نہیں، شاہد خاقان عباسی
شائع 25 جنوری 2024 12:00pm

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پینتیس سال سے ن لیگ سے منسلک رہا، ن لیگ اب جہاں کھڑی ہے اس میں میرا اتفاق نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے اینٹی کرپشن آفس راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے میرے کوئ اختلاف نہیں، نواز شریف میرے قائد تھے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ الیکشن کمیشن موجودہ الیکشن کو جتنا غیر متنازع بنائے اتنا اچھا ہوگا، پہلے کی طرح یہ سسٹم زیادہ دیر چلنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا الیکشن ہے، الیکشن کے دوران نمائندوں کو طلب کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے دور کے بعد پھر سے طلبیوں کا کام شروع ہوا، پکڑ دھکڑ سے الیکشن متنازع ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حافظ عثمان کو جو نوٹس دیا گیا وہ کلئیر نہیں، الیکشن کے دوران ہراسمنٹ کر رہے ہیں، جو الیکشن نہیں لڑ رہا اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے، جو لڑے گا الیکشن اس کے ساتھ کیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کی سپورٹ سے ملک نہ پہلے چلا نہ اب چلے گا، اس طرح الیکشن کرانے سے ملک کسی صورت نہیں چلے گا، آئینی عمل متنارع بنا کر کبھی ملک نہیں چلتے، الیکشن کے عمل کو غیر متنازع بنائیں اور شفاف الیکشن کرائیں۔

Shahid Khaqan Abbasi

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 25 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div