Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سندھ میں تعلیمی ادارے کب سے کب بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 01 فروری 2024 06:14pm

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تمام نجی اور سرکاری اسکول، کالج اور جامعات بند رہیں گی۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ 5 فروری کو سندھ میں کشمیر ڈے کی تعطیل کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے، تعطیلات کی سمری وزیر اعلیٰ ہاؤس بھیج دی گئی ہے، منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

گزشتہ روز مطابق پنجاب کابینہ نے عام انتخابات کے سلسلے میں تمام اسکول کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ییں جس کے سلسلے میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

سندھ میں نیا تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب سندھ میں نیا تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کی مشاورت پر نیا تعلیمی سال اگست میں شروع ہوگا، آئندہ تعلیمی سال یکم اپریل کے بجائے یکم اگست سے شروع ہوگا۔

اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کی مشاورت کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

karachi

sindh

educational institutions

schools closed

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 1 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div