کراچی میں بارش کے بعد کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم

کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، کے الیکٹرک کا دعویٰ
شائع 04 فروری 2024 02:59pm

کراچی میں بارش کے بعد کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

ناظم آباد، ماڈل کالونی سمی کراچی کے مختلف علاقوں میں 18 گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔

کراچی میں بجلی کے تقریباً 50 فیڈرز تاحال متاثر ہیں۔

کراچی میں اتوار کو پھر بادل برس پڑے، مزید بارش کی پیش گوئی

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، پانی اترنے کے بعد مرمتی کام کیا جائے گا۔

کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔

electricity

Karachi Rain

K-Electric