Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

ای ایم ایس نظام ناکام ہے یا پھر اسے کوئی اور کنٹرول کر رہا ہے، ریٹرننگ افسر

الیکشن مینجمٹ سسٹم آسانی کے بجائے مشکلات پیدا کررہا ہے اور درد سر بنا ہوا ہے، ریٹرننگ افسر
اپ ڈیٹ 04 فروری 2024 04:42pm

آئندہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے پائلٹ پراجیکٹ ”الیکشن مینجمنٹ سسٹم“ (ای ایم ایس) پر تحفظات سامنے آگئے، این اے 197 شہداد کوٹ کے ریٹرننگ افسر نے ڈی آر او قمبر شہداد کوٹ کے نام مراسلہ بھیجا، جس میں کہا گیا ہے کہ ای ایم ایس سسٹم سے عملے کا ریکارڈ غائب ہے، معاملے کوحل نہ کیا گیا تو میں ذمہ دارنہیں۔

مراسلہ کے متن کے مطابق ای ایم ایس میں پولنگ عملے کی معلومات درج کی تھیں، لیکن عملے کا ریکارڈ غائب ہوگیا ہے۔

آر او این اے 197 نے لکھا کہ ای ایم ایس نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں، یا تو ای ایم ایس نظام ناکام ہے یا پھر اسے کوئی اور کنٹرول کر رہا ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کمزور ای ایم ایس سسٹم کی درستگی اور اعتبار سوالیہ نشان ہے۔ ای ایم سسٹم میں خرابیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن اور نادرا سے رابطہ کیا مگر کوئی مثبت جواب نہ آیا۔

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے 14 لاکھ سے زائد اہلکاروں کی تربیت مکمل کرلی

ریٹرننگ افسرنے کہا کہ الیکشن مینجمٹ سسٹم آسانی کے بجائے مشکلات پیدا کررہا ہے اور درد سر بنا ہوا ہے، معاملے کو حل نہ کیا گیا تو میں ذمہ دار نہیں۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ای ایم ایس کی خامیاں عام انتخابات کے انعقاد میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ای ایم ایس کے کامیاب ٹرائل کا دعویٰ کیا تھا۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Management System (EMS)

Election Feb 4 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div