Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

الیکشن 2024 سے متعلق آج نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کا باقاعدہ آغاز

یہ الیکشن کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے حلوہ نہیں ہوگا، منیزے جہانگیر
اپ ڈیٹ 04 فروری 2024 05:40pm
Election 2024 | Special Livestream | Aaj News

الیکشن 2024 سے متعلق آج نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

آج نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔

تجزیوں اور تبصروں سے بھرپور اس میراتھن ٹرانسمیشن میں سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گے، اس کے علاوہ شوبز اور کھیل کی دنیا کے ستارے بھی ٹرانسمیشن کا حصہ بنیں گے۔

آج نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن کی میزبانی سدرہ اقبال، شوکت پراچہ اور منیزے جہانگیر کریں گے، سینئیر صحافی طارق چوہدری اور عمران سلطان بھی اہم سوالات اٹھائیں گے۔

اس موقع پر سینئیر صحافی اور پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ کی میزبان منیزے جہانگیر نے کہا کہ یہ الیکشن کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے حلوہ نہیں ہوگا، یہ بڑا سخت اور پیچیدہ الیکشن ہے، دیکھنا یہ ہوگا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ کیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار ایک نیا ووٹر پیدا ہوا ہے، اگر وہ ووٹر الیکشن نہیں دالے گا اور پی ٹی آءی کی مشینری ایکٹیو نہیں ہوگی تو الیکشن کا نتیجہ واضح ہے۔

”روبرو“ اور آج ایکسکلیوسیو“ جیسے پروگرامز کی میزبانی کرنے والے سینئیر صحافی شوکت پراچہ کا کہنا تھا کہ پاکستان 8 فروری کو پانچویں بڑی جمہوریت بننے جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ’آزاد (امیدوار) ہیں وہ آزاد نہیں ہیں‘۔ ایک بڑا دلچسپ الیکشن ہونے جارہا ہے۔

آج نیوز کے مارننگ شو ”آج پاکستان“ کی میزبان سدرہ اقبال نے کہا کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ بڑا اہم ہے کہ یہ نئے ووٹرز کس کی طرف جاتے ہیں، نیا ووٹر کئی چیزوں سے اکتایا ہوا ہے۔

آج نیوز کے بزنس ایڈیٹر اور پروگرام ”دس“ کے میزبان عمران سلطان نے کہا کہ کراچی میں الیکشن سے پہلے بارش ایک طرح سے رحمت بھی بن کر سامنے آئی ہے، اب جو بھی آئے تو اس سے سوال کریں آپ کا پلان آف ایکشن کیا ہے، سب نے اس قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی آنکھیں کھولیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام چینلز کی اب ذمہ داری ہے کہ سب سے پہلے کی دوڑ سے نکل کر سب سے مستند خبر عوام تک پہنچائیں۔

آج نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف طارق چوہدری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نمائندے اپنے اندر جگرا پیدا کریں کہ اختیارات لوکل باڈیز تک منتقل کریں۔

ڈائریکٹر نیوز آج ٹی وی کمال صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں مس انفارمیشن کا سامنا ہے، اور ہمیں اسے چیک کر کے عوام تک درست اور مستند خبر پہچانی ہے۔ انتہائی اہم بات یہ ہے کہ ہم ووٹرز کو بروقت اور مستند خبر دیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ نکل کر ووٹ کریں۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 4 2024

Aaj News Special Election Transmission