الیکشن کمیشن نے 2 ترجمان مقرر کر دیے

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا
شائع 06 فروری 2024 02:13pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے 2 ترجمان مقرر کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق نگہت صدیقی اور حامد رضا خان کو ترجمان الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔

نگہت صدیقی ایڈیشنل ڈی جی جینڈر الیکشن کمیشن ہیں جبکہ حامد رضا خان ڈائریکٹر ایم سی او الیکشن کمیشن ہیں۔