پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انڈر 19 کا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

آج میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا
شائع 08 فروری 2024 12:11pm

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انڈر 19 ورلڈکپ کا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا۔

8 فروری کو جہاں پاکستان میں عام انتخابات ہو رہے ہیں وہیں آج پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اپنا اہم میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل جنوبی افریقہ کے سہارا پارک ولو مور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہو گا۔

واضح رہے پاکستان انڈر 19 ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہا ہے، دوسری جانب 6 فروری کو جنوبی افریقہ کو شکست دے کر بھارت فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ میچ جیتے کی صورت میں فائنل میں پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا۔

cricket

New Chairman PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

icc u19 cricket world cup