Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

صادق سنجرانی بھی کامیاب، بلوچستان اسمبلی میں کس کی برتری؟

ڈیرہ بگٹی میں پی بی 10 پر سرفراز بگٹی 41300 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج
اپ ڈیٹ 10 فروری 2024 08:36am
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

بلوچستان اسمبلی کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیرہ بگٹی میں پی بی 10 پر سرفراز بگٹی کامیاب ہوگئے۔

ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کا پُرامن انعقاد کیا گیا، عام انتخابات میں مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 264 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کے نتائج جاری ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 45 نشستوں کے نتائج جاری ہوچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک کے سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 51 سیٹیوں میں سے اب تک پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز 11 نشستوں کے ساتھ پہلے، مسلم لیگ (ن) 9نشستوں کے ساتھ دوسرے اور جماعت اسلامی 8 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد امیدوار 6 نشستوں کے ساتھ چوتھے، بلوچستان عوامی پارٹی 4 نشستوں کے ساتھ پانچویں جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی 2،2 نشستوں کے ساتھ بالترتیب چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

پی بی 21

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب سے بی اے پی کے صادق سنجرانی 19019 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

پی بی 5 لورالائی

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 5 لارالائی کی نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد خان ولد 14 ہزار 424 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار مولوی فیض اللہ 12 ہزار 456 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 6 دکی

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 6 دکی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مسعود علی خان لونی کامیاب ہو گئے، مسعود علی خان لونی نے 10 ہزار 375 ووٹ لیے جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار سردار محمد انور نصر 9 ہزار 799 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 9 کوہلو

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو پر پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ خان کامیاب قرار پائے ہیں، میر نصیب اللہ خان نے 5 ہزار 842 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار غازین خان مری 3 ہزار 325 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 10 ڈیرہ بگٹی

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10 ڈیرہ بگٹی میں پیپلزپارٹی کے سرفراز بگٹی 41 ہزار 300 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی 16 ہزار 300 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 13 نصیرآباد

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 13 نصیر آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے میر صادق عمرانی 14 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار میر سکندر خان 9 ہزار 505 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔

جاموٹ قومی موومنٹ کے میر ماجد ابڑو 8624 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے میر شوکت خان بنگلزئی 8483 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہیں ۔

پی بی 15 صحبت پور

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 15 صحبت پور سے مسلم ليگ ن کے سلیم احمد کھوسہ 24 ہزار 619 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے میر دوراں خان کھوسہ 15 ہزار 997 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 16 جعفرآباد

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 16 جعفرآباد سے جماعت اسلامی پاکستان کے عبدالمجید 15 ہزار 248 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کی راحت جمالی 14 ہزار 131 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی بی 17 اوستہ محمد

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 17 اوستہ محمد سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار فیصل خان جمالی 28 ہزار 333 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد خان جمالی 13 ہزار 997 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی بی 24

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 24 سے نیشنل پارٹی کے عبدالمالک بلوچ 14 ہزار 04 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ بی این پی کے سید احسان شاہ 9 ہزار 608 ووٹ لے کر ہار گئے۔

پی بی 29 پنجگور

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 29 پنجگور 1 پر بلوچستان عوامی پارٹی کے کے میر اسد اللہ بلوچ 7 ہزار 801 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ نیشنل پارٹی کے محمد اسلم بلوچ 4 ہزار 211 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 34 نوشکی

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 34 نوشکی پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار غلام دستگیر بادینی 16 ہزار 771 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد رحیم 15 ہزار 14 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 35 سورات

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 سوراب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے میر ظفراللہ خان زہری 16 ہزار 579 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پالیمنٹرینز کے امیدوار میر نعمت اللہ زہری 11 ہزار 113 ووٹ لے کر ہار گئے۔

پی بی 37 مستونگ

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 37 مستونگ سے بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) نے میدان مارلیا، نواب محمد اسلم خان رئیسانی 13 ہزار 668 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی 11 ہزار 426 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 39 کوئٹہ

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 39 کوئٹہ میں آزاد امیدوار بخت محمد 6 ہزار 618 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے سیدعبدالواحد 5 ہزار 878 ووٹ لے کر ہار گئے۔

پی بی 40 کوئٹہ

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 40 کوئٹہ پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی کامیاب قرار پائے، انہوں 6 ہزار 268 ووٹ حاصل کیے جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے اختر محمد 4 ہزار 118 ووٹ ہی لے سکے۔

پی بی 45 کوئٹہ

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک 5671 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی ف کے میر محمد عثمان پرکانی 4346 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 46 کوئٹہ

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 46 کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے شہزادہ احمد عمر احمد زئی 4 ہزار 638 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ف کے سردار احمد خان شاہوانی ایک ہزار 752 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

Balochistan Election Results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div