Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

لاڑکانہ: مخالف گروپ کو ووٹ دینے پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 3 افراد جاں بحق

فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) بشیر شر اور ایک اہلکار زخمی
شائع 11 فروری 2024 04:53pm

سندھ کے شہر لاڑکانہ میں سیاسی مخالفین کو ووٹ دینے کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

نوڈیرو چوک کے قریب ڈہانی اور چانڈیو برادری کے درمیان سیاسی مخالفین کو ووٹ دینے پر جھگڑا ہوا، جھگڑے میں ڈنڈوں کے وار اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد حسن چانڈیو اور عمران ڈہانی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کی زد میں آکر سندھ پولیس کا اے ایس آئی سلطان شاہ شہید ہوگیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) بشیر شر اور ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

علاقے میں کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کےلیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع لاڑکانہ میں فائرنگ واقعہ میں پولیس اے ایس آئی سمیت شہریوں کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے پولیس اے ایس آئی کے لواحقین سے دلی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے نوڈیرومیں فائرنگ کے دوران ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل پر افسوس ہوا۔

انہوں نے آءی جی سندھ کو حکم دیا کہ واقعے کی فوری رپورٹ فراہم کی جائے۔

Larkana

Larkana Firing

Nodero Firing

Election Violence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div