Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

بغیر نر کے ایکوریم میں رکھی اسٹنگرے حاملہ ہوگئی، عملہ حیران

شروعات میں یہ گمان ہوا کہ شاید مچھلی کو کینسر ہو گیا ہے
شائع 13 فروری 2024 12:18pm

نارتھ کیرو لائنا کے ایکوریم اینڈ شارک لیب میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب عملے نے شارلت نامی اسٹنگرے کی کمر میں کچھ ابھار دیکھا اوراسے کینسر سمجھتے ہوئے الٹرا ساونڈ کروانے کا فیصلہ کیا۔

مگر جو حقیقت سامنے آئی تو وہ بہت حیران کن تھی کہ یہ کینسر نہیں بلکہ حاملہ ہونے کی نشانی تھی جبکہ اسٹنگرے کا کسی بھی نر کے ساتھ تعلق نہیں رہا۔

مچھلی کے حاملہ ہونے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد عملے نے کہا کہ ، ہم ہمیشہ سے یہ بات جانتے تھے کہ یہ مادہ ہے کیونکہ شارک اور وہیل کوآسانی سے نر اور مادہ میں شناخت کر لیا جاتا ہے۔

عملے کے ایک کارکن نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ جب ہم نے نوٹس کیا کہ اسٹنگرے پھولتی جا رہی ہے تو اسکا الٹرا ساونڈ کرانے کا فیصلہ کیا۔ کیونکہ ہمارا خیال تھا کہ اسکے اندر کوئی گانٹھ پل رہی ہے۔

اسٹاف کے مطابق یہ گانٹھ ٹیومر نہیں، بلکہ یہ بچوں کے انڈے تھے جو اس کے اندر پل رہے تھے ،اور ان انڈوں نے پھیل کر کلون کی شکل اختیار کر لی تھی۔ اس بات کا اعتراف ڈاکٹرز نے الٹرا ساونڈ کرنے کے بعد کیا مگر سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ تھی کہ اس کا کسی نر کے ساتھ ملاپ نہیں ہوا ۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس سے پہلے بھی اسٹنگرے میں بغیر ملاپ کے حمل ٹہرنے کے واقعات ہو چکے ہیں، مگر شاذو نادر۔ یہاں حیران کن بات یہ ہے کہ یہ حمل کا انڈا بغیر نطفے کے وجود میں آیا ہے۔

عملے نے امکان ظاہر کیا کہ ضروری نہیں کہ یہ حمل پار تھیو جینس کی وجہ سے ہی ٹہرا ہو ۔ اسٹنگرے کو ایک سال پہلے نر شارک کے ساتھ ٹینک میں رکھا گیا تھا اور ہو سکتا ہے وہیں اسٹنگرے اور نر شارک کا ملاپ ہوا ہو۔

اسٹنگرے اور شارک، مچھلی کے ایک ہی گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے ان کے آپس میں ملاپ کا امکان موجود ہے۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، رامر کا لوگوں کے رد عمل کے بارے میں کہنا تھا کہ ،مقامی کمیونٹی ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

اسٹنگرے کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وہ پہلے کی طرح خوش نظر آتی ہے۔ وہ صحت مند ہے اور کھا پی رہی ہے۔

USA

Fish