مولانا فضل الرحمان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

یہ پریس کانفرنس موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظرمیں انتہائی اہم ہے۔
شائع 14 فروری 2024 03:23pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا ہے کہ اس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان شام کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

فضل الرحمان کی یہ پریس کانفرنس موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظرمیں انتہائی اہم ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق)، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے منگل 13 فروری کی رات رہنما مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر جمع ہوکر مرکز میں حکومت سازی کے لیے 6 جماعتی منصوبے کا اعلان کر چکے ہیں۔

تاہم جے یو آئی (ف) نے اب تک یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ حکمران گروپ میں شامل نہیں ہوگی -

JUIF

Election 2024