Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی (پی) حکومت بنانے کے قریب

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک اور محمود خان کی موجودگی میں کسی بھی بات چیت سے گریز کی شرط رکھی تھی، ذرائع
اپ ڈیٹ 18 فروری 2024 09:28am

خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے مشترکہ اجلاس میں ضروری نکات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کوٹے اور حکومت سازی کے لیے لیگل ٹیموں کے درمیات معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پرویز خٹک اور محمود خان کی موجودگی میں کسی بھی بات چیت سے گریز کی شرط رکھی تھی۔

اب چونکہ پرویز خٹک پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں اس لیے مذاکرات کو آگے بڑھایا گیا ہے، لیکن محمود خان اب بھی پارٹی میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات طے ہوجاتے ہیں تو مخصوص نشستوں اور پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کی پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا مرحلہ بھی طے کرلیا جائے گا۔

PTIP

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

KPK Government Formation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div