Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی پریس کانفرنس، چٹھہ کے الزامات مسترد

الیکشن میں کمشنر کا رابطہ کاری کے سوا کوئی کردار نہیں تھا، انتخابات شفاف ہوئے، سیف انور
اپ ڈیٹ 18 فروری 2024 09:22am

نو تعینات کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں کمشنر کا کوآرڈینیشن کے علاؤہ کوئی تعلق نہیں، سابق کمشنر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔

کمشنر راولپنڈی سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈی آر اوز کا ہنگامی اجلاس طلب ہوا، ضلع اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی اور مری کے ڈی آر اوز اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے انکشافات کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد ڈی آر اوز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سیف انور جپہ نے کہا حالیہ انتخابات نہایت شفاف اور درست انداز میں ہوئے، ہم پر کوئی دباو نہیں تھا ہم سابق کمشنر کے الزامات کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ڈی آر او راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا، الیکشن پوری ایمانداری کے ساتھ کرایے ہیں، ان الزامان کی ازادانہ انکوائری کروائی جائے۔

ڈی آراو اٹک نے بھی الزامات کے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شفاف طریقے سے کروائے کوئی بے ضابطگی نہیں کی نہ ہی ہمارے اوپر کوئی دباؤ تھا۔

ڈی آر او تلہ گنگ خاور بشیر نے کہا کہ سابق کمشنر کے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں، قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات حلف، الیکشن ایکٹ، قوانین اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تندہی کے ساتھ شفاف طریقے سے کروائے، الیکشن کمیشن کو الزامات کی انکوائری کرکے حقائق سامنے لانے چاہئیے۔

ڈی آر او چکوال نے کہا کہ سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتی ہوں، انتخابی عمل کے دوران کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ان الزامات کی نکوائری کروائے۔

مزید پڑھیں

’ہم نے الیکشن نہ ہونے کی کوششیں ناکام بنائیں‘، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کا الزام مسترد کردیا

کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو امریکی ویزا مل گیا

سابق کمشنر راولپنڈی سے متعلق حساس اداروں کی رپورٹ منظر عام پر

ڈی آر او جہلم کا کہنا تھا کہ جہلم میں تمام حلقوں میں انتخاب صاف شفاف بغیر کسی اثر کے کروائے، یہاں کسی قسم کی دھاندلی نہیں کی گئی۔

Coordination Committee

liaquat ali Chatta

commissioner Rawalpindi

Rawalpindi Commissioner Exposé

Liaquat Ali Chattha

Liaquat Ali Chattha Transfer

Muhammad Saif Anwar Jappa