Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی درخواست دائر

پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے متعلقہ سرکاری افسران خود اس کا اعتراف کر چکے ہیں، متن
شائع 20 فروری 2024 11:07am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کردی گئی۔

شہری میاں شبیر احمد کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں الیکشن کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے متعلقہ سرکاری افسران خود اس کا اعتراف کر چکے ہیں۔ اس لیے الیکشن کالعد م قرار دیا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن سے متعلقہ تمام افسران کو شامل کرکے قانون کے مطابق انکوئری کا حکم دیا جائے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی روشنی میں الیکشن میں مبینہ دھنادلی کی انکوئری کی جائے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں بھی عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی جاچکی ہے تاہم گزشتہ روز سماعت کے آغاز پر درخواست واپس لیے جانے اور درخواست گزارکی عدم پیشی پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کیس سُنا جائے گا، درخواست گزار کو پیش کیا جائے۔

Supreme Court

Election 2024

election 2024 results