Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

تھانہ بنی گالا کیس میں سینیٹر فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری معطل

فیصل جاوید اسلام آباد کی مقامی عدالت پہنچے اور سر تسلیم خم کرلیا
شائع 21 فروری 2024 12:38pm

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اسلام آباد کی مقامی عدالت پہنچے اور سر تسلیم خم کرلیا، جس پر عدالت نے تھانہ بنی گالا مقدمے میں ان کے جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردیے جبکہ فردجرم عائد کرنے کے لیے 13 مارچ کی تاریخ مقررکردی۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اسلام آباد کی مقامی عدالت پہنچ گئے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے خود کو سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں سرینڈر کیا، فیصل جاوید خان کی جانب سے سردارمصروف پیش ہوئے۔

سول جج قدرت اللہ نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 13 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

یاد رہے کہ فیصل جاوید خان کے خلاف تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج ہے جبکہ عدم حاضری پرعدالت نے فیصل جاوید خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

pti

اسلام آباد

Senator Faisal Javed

district and session court

Arrest Warrant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div