فرانسیسی حکومت نے قومی پرچم کی توہین پر پیش امام کو ملک بدر کردیا

تیونس کے امام محجوب المحجوبی نے فرانس کے پرچم پر حکومت مخالف ریمارکس لکھے تھے۔
شائع 25 فروری 2024 05:35pm

فرانس کی حکومت نے تیونس سے تعلق رکھنے والے ایک پیش امام کو قومی پرچم کی توہین پر ملک بدر کردیا۔

امام محجوب المحجوبی نے فرانس کے پرچم پر حکومت کے خلاف چند ریمارکس لکھے تھے۔

فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمانن نے کہا ہے کہ ایسی کسی بھی حرکت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

امام محجوب المحجوبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ملک بدری کے اقدام کے خلاف اپیل کریں گے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا اور یہ کہ ان کے ریمارکس کو غلط رنگ دے کر پیش کیا جارہا ہے۔

ایک وڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام محجوب المحجوبی نے فرانسیسی پرچم کو شیطانی قرار دیا ہے۔

TUNISIAN PESH IMAM

EXPELLED FROM FRANCE

INSULT TO FRENCH FLAG