Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ہر دستر خوان کی جان ، چٹخارے دار اچار

تمام کھانوں کا مزا دوبالا کرنے کے لیے اچار کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔

ایشیائی کھانے اپنے متنوع ذائقوں کی وجہ سے دنیا بھرمیں مشہور ہیں اور ان تمام کھانوں کے ساتھ مزا دوبالا کرنے کے لیے اچار کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔

چٹخارے داراچارہردسترخوان کی جان ہوتے ہیں۔ دال چاول ہو یا سبزی ، یہ کھانوں کا لطف دو بالا کر دیتے ہیں اور اگر یہ اچار گھر پر ہی تیار کیا جائے تو پھر اور بھی مزیدار ہوتے ہیں اوربچوں بڑوں سب کو ہی لبھاتے ہیں۔

ایسے ہی کچھ مختلف اقسام کے اچار کواپنے دستر خوان میں جگہ دیں اورکھانوں کا لطف دوبالا کریں۔

آم کا اچار

آم کا اچارعام طور پر گرمیوں میں بنایا جاتاہے ۔ کچے آموں کے اچار ذائقے میں میٹھے ، کھٹے اور تیز مصالحوں کا بہترین امتزاج ہوتے ہیں اور اگر ان میں مسٹرڈ ، میتھی دانہ اور ہینگ کو شامل کر دیا جائے تو وہ مزید ذائقہ دار ہو کرہمارے کھانوں میں نئی جان پیدا کر دیتے ہیں۔

لیموں کا اچار

لیموں کا اچار اپنے مزیدار کھٹے ذائقے کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتاہے ۔ لیموں کی ورسٹائلٹی یہ ہے کہ اسے چاول اور روٹی دونوں کے ساتھ تناول کیا جا سکتا ہے۔

لیموں کو کاٹ کر اس کے ٹکروں کو مختلف پسے ہوئے مسالحوں جیسے پسی ہوئی رائی ، ہلدی اور پسی ہوئی لال مرچ کے ساتھ ملا لیا جائے تو یہ اچار تیز اور رسیلا ہونے کی وجہ سے بہت مزیدار ہوتا ہے۔

لیموں کا اچار اکثر گھرانوں کے دستر خوانوں کا لازمی جزو ہے ۔

لہسن کا اچار

لہسن کا اچار نسبتا تیز اور ایسے لوگوں کے لیے پسندیدہ ہوتا ہے ، جو تیز ذائقوں کو پسند کرتے ہیں ۔ لہسن کے ثابت جوؤں کو ثابت زیرہ ، رائی اور لال مرچ کے ساتھ ملالیا جائے تو ایک لذیذ اورخوشبوداراچار بن جائے گا۔

لہسن کے اچار کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ نہ صرف ہمارے کھانوں کے ذائقوں کو بڑھاتا ہے، بلکہ لہسن سے مشروط کئی فوائد بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مکس سبزیوں کا اچار

مکس سبزیوں کا اچاراچاری مکس کے نام سے بھی مشہور ہے ۔مختلف سبزیو ں جیسے گاجر ، بند گوبھی ، اورہری مرچ سے تیار کئے گئے یہ اچارزائقے سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان کی خوشبولاجواب ہوتی ہے ۔ یہ آپ کی پلیٹ کو چٹپٹا بنادے گا۔

ہری مرچ کا اچار

تیز ذائقہ پسند کرنے والوں کو ہری مرچ کا اچار ضرور چکھنا چاہیئے۔ ثابت ہری مرچ کو مصالحوں کے ساتھ مکس کرلیا جائے تو یہ نہ صرف کھانوں کو لذت دے گا بلکہ اسکی ورسٹائلٹی چاول اور روٹی دونوں کے ساتھ مزہ دے گی۔

دسترخوان

Women

انٹرٹینمنٹ

Achar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div