Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

سونے کے بین الاقوامی اور مقامی نرخوں میں اضافہ

آئندہ دنوں کیلئے گولڈ ریٹ کا رحجان کیا رہے گا
شائع 27 فروری 2024 03:57pm

بین الاقوامی منڈی میں اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

عام طور پر ایسا کم ہی ہوتا ہے کیونکہ بین الاقوامی منڈی کی قیمتوں کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر ایک دن کی تاخیر سے مرتب ہوتا ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت2ڈالر بڑھ کر 2056 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

رویٹرز کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کا سبب ڈالر کی قدر میں کمی ہے۔ ڈالر سستا ہونے کے نتیجے میں دوسری کرنسیوں میں سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔

امریکی ریزور بینک امریکہ میں مہنگائی INFLATION پر ڈیٹا بھی جاری کرنے والا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت کا حتمی رحجان سامنے آئے گا۔

دوسری جانب پاکستان کی مارکیٹ میں منگل کو سونا فی تولہ 100روپے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

10گرام سونے کے دام 86روپے بڑھ کر 1 لاکھ 85 ہزار 100 روپے ہوگئے۔

Gold

Gold prices

Gold rates Pakistan