پی ٹی آئی کے مفرور رہنما منظر عام پر آگئے

پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش پر چکما دے کر نکل گئے
شائع 02 مارچ 2024 06:39pm
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مفرور رہنما زبیر نیازی منظرعام پر آگئے۔

لاہور میں زبیر نیازی ریلی کے ہمراہ ناصر باغ سے جی پی او چوک کی جانب آئے۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش پر ریلی منتشر ہوگئی۔

زبیر نیازی بھی پولیس کو چکما دے کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی طرح زبیر نیازی بھی سانحہ نو مئی کے بعد سے کیسز کا سامنا کررہے ہیں اور کچھ عرصہ سے روپوش تھے تاہم ہفتے کو وہ منظر عام پر آئے لیکن پولیس انھیں گرفتار نہ کرسکی۔

واضح رہے کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہفتے کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دینے والی پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج کے دوران رہنما شہزاد فاروق سمیت 6 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہورمیں احتجاج کرنے والے وکلاء کو بھی پارکنگ ایریا میں بند کرکے تالا لگایا گیا۔

pti

MAY 9 RIOTS

Zubair Niazi