Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

افغان ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

ملزمان کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے، سی ٹی ڈی
شائع 03 مارچ 2024 04:57pm

سی ٹی ڈی انٹیلی جنس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان ڈکیت گینگ کا سرغنہ نجیب اللّٰہ کو ساتھی صدام سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق ملزمان کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے ملزمان کا گروپ 10 افغان لڑکوں پر مشتمل ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کا گروہ دوران ڈکیتی قتل اور اقدام قتل کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ملزمان کے گروپ کے دو افغانی ڈکیت لڑکوں نے 13 فروری کو دوران ڈکیتی کانسٹیبل واحد کو نارتھ کراچی میں شہید کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واحد کو شہید کرنے والے اپنے دونوں ساتھیوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں شناخت کرلیا ہے ملزمان اس سے پہلے سہراب گوٹھ، گلشن اقبال، گلبرک، الفلاح، سچل، بہادرآباد کے علاقوں میں گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم نجیب اللّٰہ افغانی سچل پولیس کو ابھی بھی کئی کیسوں میں مطلوب ہے ملزم نجیب اللّٰہ تھانہ سچل کے علاقے سے ڈکیتی کے کیسں میں مفرور بھی ہے ملزمان واردات کے بعد افغانستان فرار ہو جاتے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

karachi

CTD

Afghan Dacoit Gang