Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

فرانس میں اسقاطِ حمل کی اجازت دینے والی آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو رہا ہے، اپوزیشن نے بھی 'ابارشن بل' کی حمایت کردی۔
شائع 04 مارچ 2024 12:02pm

فرانس کے قانون ساز اسقاطِ حمل کا حق آئین میں شامل کرنے سے متعلق آج حتمی رائے دے رہے ہیں۔

فرانسیسی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس (کانگریس) ورسائی میں ہو رہا ہے۔ فرانس میں دونوں ایوانوں کا اجلاس کم ہی منعقد کیا جاتا ہے۔

اسقاطِ حمل کی اجازت کو آئین کا حصہ بنانے کے لیے دونوں ایوانوں کے 60 فیصد حمایت لازم ہے۔

ایوانِ بالا سینیٹ نے گزشتہ برس اسقاطِ حمل کی اجازت دیے جانے کے حق میں رائے دی تھی۔ اس معاملے میں اپوزیشن کے ارکان بھی حکومتی ارکان کے ساتھ ہیں۔

بیشتر قانون سازوں کا خیال ہے کہ اسقاطِ حمل کے حق میں آئین میں کی جانے والی ترمیم کل کو واپس بھی ہوسکتی ہے۔

صدر ایمانویل میکراں بھی چاہتے ہیں کہ اسقاطِ حمل کے حق میں آئین میں ایسی ترمیم ہو جسے بعد منسوخ یا واپس نہ کیا جاسکے۔

امریکی سپریم کورٹ نے 2022 میں اسقاطِ حمل کا حق منسوخ کردیا تھا۔ فرانس سمیت کئی یورپی ممالک کے قانون سازوں کو یہ اندیشہ لاحق ہے کہ کہیں ان کے ہاں بھی امریکی سپری کورٹ کی پیروی نہ کی جائے۔

France

ABORTION BILL

PARLIAMENTARY SESSION

CONSTITUTION AMENDMENT

LAWMAKERS READY

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div