باپ کو بے دردی سے قتل کرکے بیٹا خود پولیس اسٹیشن جا پہنچا

ملزم نے پے در پے چھری سے باپ پر وار کئے
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2024 06:08pm

بہاولنگر میں قتل کی لرزہ خیز واردات، بیٹے نے باپ کو سر بازار چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل کی واردات پرانی سبزی منڈی کے قریب بھرے بازار میں پیش آئی۔

باپ کو قتل کرنے کے بعد ملزم بابر نے تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔

پولیس کے مطابق تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

قتل کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کر لی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے پے در پے چھری سے باپ پر وار کئے۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد جمیل موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

Punjab police

CCTV footage

جرائم

BRUTAL KILLING