Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

یاسمین راشد نے دہشتگردی کے مقدمے میں چالان کی صاف کاپیاں نہ دینے کا اقدام چیلنج کردیا

مریم نواز کی تاج پوشی کے لیے 9 مئی کا بیانیہ تیار کیا گیا، یاسمین راشد
شائع 12 مارچ 2024 02:27pm

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے دہشت گردی کے مقدمے میں چالان کی صاف کاپیاں نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمے میں چالان کی صاف کاپیاں نہ دینے کا کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں تفتیشی افسرسمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نےچالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست خارج کردی ہے، چالان کےساتھ گواہان کےناموں کی لسٹ نہیں لگائی گی۔چالان کی نامکمل کاپی درخواست گزارکو فراہم کردی گئی، صاف کاپیاں فراہم نہ کرنےکا اقدام بنیادی حقوق کی خلاف وزری ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت دہشت گری کےمقدمے میں چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنےکاحکم دے۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی۔

مریم نواز کی تاج پوشی کے لیے 9 مئی کا بیانیہ تیار کیا گیا، یاسمین راشد

انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی تاج پوشی کے لیے 9 مئی کا بیانیہ تیار کیا گیا، 8 فروری کو یہ بیانیہ دفن ہو گیا، اداروں پر حملے، ججز پر بیان بازی، زاتی زندگیوں پر حملے کی اجازت صرف مریم نواز کو ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارنگراں حکومت میں اتنی خواتین اور سیاسی قیدیوں کو جیل میں رکھا گیا۔ خواتین کو بولنے اور اپنے حق کے لیے نکلنے اور سیاست میں آنے کی سزا دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی لوگوں کی عزتیں اچھالتے رہے اور چادر چار دیواری کی دھجیاں اڑاتے رہے، محسن نقوی نے حکمرانوں کے ساتھ وفاداری کی ہر حد پار کی، اس کام پر اب انہیں نئے عہدوں سے نوازا جارہا ہے۔ خواتین کو بولنے، اپنے حق کےلیے نکلنے اور سیاست میں آنے کی سزا دی جارہی ہے۔

تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت ملتوی

ادھر لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پراسکیوشن کی جانب سے ریکارڈ نہ پیش کرنے پر صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کا مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت میں آج بھی پراسکیوشن کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ نہ پیش کیا گیا۔

عدالت نے پراسکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ تھانہ شادمان پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں

تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: صنم جاوید کی درخواست ضمانت پھر سماعت ملتوی

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور

ATC

Lahore High Court

Yasmeen Rashid

Yasmin Rashid

atc lahore

sanam javed

Aliya Hamza

9 May Cases