Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بھارتی قومی ائیر لائن بھی مشکلات کا شکار، 180 ملازمین کو فارغ کر دیا

بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا کو ٹاٹا گروپ نے خرید لیا تھا
شائع 17 مارچ 2024 04:56pm

معروف بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا نے 180 سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا ہے، ائیر لائن انتظامیہ نے یہ اقدام نقصان کو پورا کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فٹمنٹ کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے نان فلائنگ فنکشنز میں ملازمین کو تنظیمی ضروریات اور انفرادی میرٹ کی بنیاد پر کردار تفویض کیے گئے ہیں۔

جبکہ نکالا جانے والا تمام عملہ نان فلائنگ اسٹاف ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 18 ماہ سے تمام ملازمین کی آسائش کو دیکھتے ہوئے جامع عمل کو عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

اس دوران کئی رضاکارانہ رٹائرمنٹ اسکیم متعارف کرائی گئی ہیں، جبکہ ملازمین کو ری اسکلنگ کے مواقع بھی دیے گئے۔

ائیر انڈیا کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تاہم 1 فیصد سے بھی کم ملازمین رضاکارانہ رٹائرمنٹ یا ری اسکلنگ مواقع حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، جنہیں اب ہم سے الگ ہونا پڑے گا۔

اس حوالے سے ائیر انڈیا کی جانب سے نکالے جانے والے ملازمین کی مخصوص تعداد تو نہیں بتائی گئی۔

تاہم بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق 180 سے زائد ملازمین کو نکالا جا سکتا ہے۔

جبکہ ائیرلائن میں اس وقت 18 ہزار کے قریب ملازمین ہیں۔

واضح رہے نقصان میں چلنے والی ائیر انڈیا کو 2022 میں ٹاٹا گروپ نے خرید لیا گیا تھا۔

جس کے بعد سے اب تک 2 مرتبہ رضاکارانہ طور پر رٹائرمنٹ اسکیم کی آفر کی گئی ہے۔

Indian

fire

Employees

loss

AIR INDIA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div