Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد میرعلی حملے میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2024 05:07pm

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشت گرد مارے گئے، جن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر صحرا عرف جانان بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر صحرا عرف جانان 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلئیرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

rawalpindi

ISPR

North Waziristan

security forces

terrorist attacks

security forces operation

Pakistan Law and order situation

Terrorists killed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div