چار افراد کو قتل کرنے والے شخص کو چار بار سزائے موت

دو خواتین سمیت چھ افراد بری
شائع 21 مارچ 2024 05:17pm

فیصل آباد کی مقامی عدالت نے چار افراد کے قتل کیس میں ملزم کو چار بار سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایک سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے میں نامزد دو خواتین سمیت چھ افراد کو بری کردیا۔

سزائے موت پانے والے ملزم پر نوید، جمیل، جاوید اور عبدالرشید نامی اشخاص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

ملزم کے خلاف 24 جنوری 2023 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Faisalabad

death sentence