Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

رمضان المبارک میں لگنے والا کراچی کا منفرد میلہ

بچوں کیلئے یہ یکم رمضان سے عید تک جاری رہے گا
شائع 22 مارچ 2024 10:04pm
Children’s Fair organized in Old City Area Karachi - Aaj News

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں لگنے والے میلے نے رمضان المبارک کے دوران بچوں کی خوشی کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

جھولے، جمپنگ کیسل اور گھوڑے ، رنگ برنگی قمقموں سے سجی گاڑیاں بچوں کو تفریح کیلئے یہ سب چیزیں ایک ہی جگہ مل جائیں تو ان کی خوشی کا ٹھکانا نہیں ہوتا

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں رمضان کی راتوں میں لگنے والا میلہ بچوں کی عید سے کم نہیں

علاقے کی گلیوں میں گھوڑوں کی سواری اور جھولے لینے اور رنگ برنگی گاڑیوں میں بیٹھنے کیلئے بچوں کا ایک سیلاب امڈ آتا ہے۔

بچے بڑے سب ہی ان میلوں میں شریک ہوتے ہیں،علاقہ مکین کہتے ہیں میلے کی وجہ سے رونق لگی گئی ہے

بچے رات گئے تک گھوڑوں کی سواری سے اور جھولوں سے لطف انداز ہوتے رہتے ہیں۔

Fun Mela

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div