Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

رمضان المبارک میں توبہ کرنے کی فضیلت اور اہمیت

آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن باران رحمت میں علما اکرام کی گفتگو
شائع 22 مارچ 2024 10:46pm

رمضان سراپا بخشش ومغفرت کامہینہ ہے، اس میں ہر قسم کی خیروبرکت کی انتہاء ہے، بلاشبہ یہ ماہ مبارک صیام وقیام پہ اجرجزیل اور توبہ کرنے، گناہوں کی مغفرت کے ساتھ اپنے اندر نیکیوں پہ بے حدوحساب اجروثواب رکھتا ہے۔

آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان سدرہ اقبال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علما اکرام کا کہنا تھا کہ اللہ رب عزت کوسب سے زیادہ وہ شخص پسند ہے جو کثرت سے توبہ اور استغفار کرے ۔

علما اکرام کا کہنا تھا کہ توبہ کریں یا کسی سے معافی مانگیں آپ کو اپنے عمل پر احساس ندامت ہونا چاہیے اور ساتھ ہی یہ ارادہ کریں آئندہ یہ گناہ کبھی نہیں کرنا۔

علما اکرام حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اللہ کہتا ہے کہ تم کسی ایسے کو معاف کرو جو تمھاری نظر میں معافی کے قابل نہیں میں تمھیں ایسے جگہ معاف کروں گا جہاں تم معافی کے قابل نہیں ہوگے۔

علما اکرام کا پروگرام میں مزید کیا کہنا تھا کہ سنیئے اس ویڈیو کلپ میں

Baraan e rehmat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div