Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان سپرد خاک، وفاق، سندھ اور پی سی بی کی اعلیٰ قیادت غائب

میت بذریعہ ایئر ایمبولینس لاہور سے کراچی لائی گئی
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2024 05:17pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین شہریار خان کو کراچی میں سپرد خار کردیا گیا ہے، گزشتہ روز ان کی میت لاہور سے شہر قائد لائی گئی۔

شہریار خان کی کی نمازہ جنازہ بھوپال ہاؤس کراچی میں ادا کی گئی جس میں نہ وفاقی حکومت اور نہ سندھ حکومت کے کسی نمائندے نے شرکت کی، پی سی بی کی بھی اعلی قیادت غائب تھی۔

نماز جنازہ میں میں اہل خانہ اور رشتہ داروں کے علاوہ ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد، اعجاز فاروقی، وسیم باری، نسریم جلیل اور اور پی سی بی کے ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل نے کہا کہ وہ بہت نفیس انسان تھے، ان کے کام کو نسلیں یاد رکھیں گی۔

خیال رہے کہ شہریار خان کی ہفتے کی صبح ساڑھے 4 بجے گھر پر اچانک طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

مرحوم سابق چیئرمین پی سی بی کی عمر 89 برس تھی۔ انھوں نے پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں۔

شہریار خان قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر، 2 بار چیئرمین پی سی بی اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے، ان کا شمار پاکستان کے کامیاب سفارت کاروں میں بھی ہوتا ہے۔

karachi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Funeral Prayers

Shaharyar Mohammad Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div