Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد

مکانوں، اپارٹمنٹس، پرائیویٹ اسپتال اورشادی ہال پر بھی ٹیکس عائد
شائع 24 مارچ 2024 06:41pm

اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں ایک سو چالیس مربع گز تک کے پلاٹس پر 24 ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا گیا۔

جبکہ آٹھ کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ اسی ہزار روپے، نوے سے ایک سو بیس کنال تک کے فارم ہاؤسز کو 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور میں فی اسکوائر فٹ 32 روپے، اپارٹمنٹ میں فی اسکوائر فٹ 26، پرائیویٹ اسپتالوں میں فی اسکوائر فٹ 22 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز میں فی مربع گز 180 روپے، مارکیز اور میرج ہالز کے فی اسکوائر فٹ پر 13 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا۔

اسلام آباد

Tax on Properties

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div