Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وسطی کرم، کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4 مزدور جاں بحق

حکم زادہ، شیریں زادہ، دانش خان اور شاہ رخ کا تعلق ضلع سوات سے تھا
شائع 28 مارچ 2024 03:32pm

وسطی کرم کے علاقے میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق ضلع سوات سے تھا۔

مقامی قبائل نے اپنی مدد اپ کے تحت کوئلے کے کان سے لاشیں نکال لیں۔

آج نیوز کے نمائندے کے مطابق یہ سانحہ وسطی کرم کے دور افتادہ علاقے ٹنڈ خیدادخیل میں رونما ہوا۔

ضلع سوات کے ڈپٹی کمشنر جاویداللہ نے بتایا ہے کہ اس سانحے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں حکم زادہ، اس کا بیٹا دانش خان، بھائی شیریں زادہ اور شاہ رخ شامل ہیں۔

KURRAM COAL MINE

FOUR MINE WORKERS KILLED

THREE OF ONE FAMILY

PROBE STARTED

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div