Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی ایس 80 ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مقابل تمام امیدوار دستبردار

ضمنی انتخابات کیلئے 12 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے
شائع 28 مارچ 2024 09:56pm

دادو میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 80 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار زبیر احمد جونیجو کے مد مقابل تمام امیدوار دستبردار ہوگئے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما زبیر احمد جونیجو بلامقابلہ ایم پی اے منتخب ہوگئے ہیں۔

حلقہ پی ایس 80 خیرپور ناتھن شاہ میں ضمنی انتخابات کیلئے 12 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جبکہ جی ڈی اے اور جے یو آئی کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔

حلقہ پی ایس 80 کی نشست نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

حلقے میں اکیس اپریل کو ضمنی انتخابات ہونے تھے۔

Pakistan People's Party (PPP)

Zubair Ahmed Junejo

PS 80 By Election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div