Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

ماریہ قتل کیس کے مزید ملزمان کی پیشی، تفتیشی افسر تبدیل

پولیس نے ہائی پروفائل کیس میں دونوں ملزمان کا چار دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا
شائع 31 مارچ 2024 06:17pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ماریہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وڈیو بناکر وائرل کرنے والے مقتولہ کے بھائی شہباز اور اس کی اہلیہ سمیرا کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ طلعت جاوید کی عدالت میں پیش کردیا۔

ہائی پروفائل قتل کیس میں ملزمان سے جامع تفتیش کے لیے عدالت نے دونوں ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اس قتل کیس میں دیگر ملزمان کا ریمانڈ بھی منظور کیا جاچکا ہے۔

ملزم شہباز کے ڈی این اے نمونے بھی فرانزک لیب کو بھجوا دیے گئے ہیں۔

ڈی پی او عبادت نثار نے ماریہ قتل کیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر احمد رضا کو تبدیل کرکے سینیر انسپکٹر علی رضا کو تفتیشی افسر مقرر کیا ہے۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماریہ کے گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ جسم کے کئی حصوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ اس سے پہلے اطلاعات ملی تھیں کہ مقتولہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے فرانزک لیب کو بھیجوا دیے گئے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کیس کو ہائی پروفائل قرار دیا تھا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، ایس پی اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو یکم اپریل کو طلب کیا ہے۔

Toba tek Singh

Maria murder case

TWO MORE PRODUCED IN COURT

REMAND GRANTED