Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے کون کون سے کھلاڑی ڈراپ ہونے والے ہیں؟

قومی سلیکٹرز اورکپتان بابر اعظم کی قومی کرکٹرز کے انتخاب پر ابتدائی مشاورت مکمل
شائع 02 اپريل 2024 01:01pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی سلیکٹرز اورکپتان بابر اعظم کی قومی کرکٹرز کے انتخاب پر ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی، 22 رکنی پول آف پلیئرز کی فہرست تیار کرلی گئی، ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

کاکول فٹنس اکیڈمی میں موجود سلیکشن کمیٹی نے چئیرمین پی سی بی کی طرف سے دیا گیا ٹاسک مکمل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیئے سلیکٹرز نے کپتان بابر اعظم سے مشاورت کرلی ہے جبکہ کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بھی جانچ لیا گیا ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ پی ایس ایل کے پرفارمر عثمان خان کو پاکستان کی نمائندگی کا موقع دیا جارہا ہے، فاسٹ بولرمحمد عامر اور آل راونڈرعماد وسیم کا نام بھی فہرست کا حصہ ہے۔

حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے ممکنہ اسکواڈ سے باہر ہوں گے جبکہ فخر زمان کی شرکت بھی مشکوک ہے البتہ اعظم خان ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

اسپن بولنگ میں اسامہ میر،شاداب خان اور ابرار احمد کو بھی آزمانے پر اتفاق ہوگیا۔ فاسٹ بولنگ میں شاہین، عامر، نسیم، عامر جمال، وسیم جونیئر، عباس آفریدی پر بھروسہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی فاسٹ بولرز کے لیے روٹیشن پالیسی لاگو کرکے سب کو کھیلنے کا موقع دینے کی حامی ہے۔

مزید پڑھیں

کاکول فٹنس کیمپ میں قومی کرکٹرز کی روڈ ریس میں فٹنس کھل کر سامنے آگئی

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے ٹکٹس کب اور کتنے میں ملیں گے؟

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

t20 series

Pakistan vs New Zealand

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

players drops

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div