Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

اسکول کی زمین پر دکانیں اور گھر بنانے کی کوشش طالبات نے ناکام بنادی

کوٹ ادو میں طالبات کی شکایت پر بروقت کارروائی، زمیندار گرفتار، مکان اور دکانیں مسمار
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2024 09:47am

کوٹ ادوکے علاقے دایہ چوکھا میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول، فاروق آباد کی طالبات نے اپنے اسکول کی زمین پر گھر اور دکانیں بنانے کی کوشش ناکام بنادی۔

طالبات نے اسکول کی زمین پر زمیندار کا گھر اور دکانیں بنانے کی شکایت کی تھی۔ ایس ڈی پی او سنانواں نے ان کی شکایت سُنی۔ اور موقع پر پہنچ کر معاملات کا جائزہ لیا تو شکایت درست ثابت ہوئی۔

ڈی ایس پی سنانواں نے مقدمہ درج کرکے زمیندار کو گرفتار کیا اور اسسٹنٹ کمشنرمحمد اصغر اقبال لغاری کی نگرانی میں غیر قانونی مکانوں اور دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔

ڈی پی او سید حسنین حیدر نے طالبات کو ان کی ہمت پر شاباش دی۔ ڈی پی او سید حسنین حیدر کا کہنا ہے کہ ایس ڈی پی او سنانواں طاہر اعجاز فوری کارروائی پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

GIRLS SCHOOL

kot addu

ZAMINDAR

HOUSE AND SHOPS

RAPID ACTION