Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں 660 ہجری سے اب تک کے نادر قرآنی نسخوں کی نمائش

قرآنی نسخوں کی زیادت ایمان کی تازگی کا ذریعہ، شرکا کا اظہارِ خیال، معلومات بھی فراہم کی گئیں
شائع 04 اپريل 2024 01:09pm

اسلام آباد میں 660 ہجری سے موجودہ دور کے قرآنی نسخوں کی نمائش ہوئی۔ شرکا نے قرآنی نسخوں کی زیارت کو ایمان کے لیے تازگی کا ذریعہ قرار دیا۔

قرآن حکیم کے قدیم نسخوں کی نمائش اسلام آباد کے نجی مال میں ہوئی۔ اس نمائش کا وزٹ کرنے والوں کو ایک چھت کے نیچے قرآن پاک کے متعدد نایاب نسخوں کی زیارت کے ساتھ ساتھ متعلقہ معلومات کے حصول کا بھی موقع ملا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس نمائش کا بنیادی مقصد لوگوں کو صدیوں سے محفوظ نادر و نایاب قرآنی نسخوں کی زیادت اور معلومات تک رسائی کا موقع فراہم کرنا ہے۔

قرآنی نسخوں کی نمائش کے منتظمین نے کلامِ ربانی کے عظیم نسخوں سے متعلق معلومات بھی فراہم کیں۔

اسلام آباد

EXHIBITION OF QRUANIC PRINTS

OLD ONES

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div