Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

ڈکیتی میں شہری کو قتل کرنیوالا ڈاکو پولیس نے مقابلے میں مار دیا، 8 رکنی گینگ گرفتار

دو ہفتوں میں 31 مقابلوں میں 3 ڈکیت مارے گئے، گینگز کہاں سے آپریٹ ہوتے ہیں معلوم کر رہے ہیں، ڈی آئی جی
شائع 04 اپريل 2024 03:04pm

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے کہا کہ ڈکیتی میں شہری کو قتل کرنے والے ڈاکو کو پولیس نے مقابلے میں مار دیا، ویسٹ پولیس نے 8 رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے۔

کراچی میں ایس ایس پی ویسٹ اور سینٹرل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے کہا کہ ہم نے کچھ کامیابیاں حاصل کی ہیں، 24 مارچ کو بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر عبدالرحمان نامی شہری جاں بحق ہوا تھا، واقعے میں ملوث ملزم آج صبح مقابلے میں مارا گیا یے، ملزم کی شناخت افضال کے نام سے ہوئی، ملزم کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ ویسٹ پولیس نے 8 رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے، ملزمان 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، ہم یہ بھی پتا لگا رہے ہیں ملزمان کے پاس اسلحہ کہاں سے آتا ہے۔

عرفان بلوچ نے مزید بتایا کہ 2 ہفتوں کے دوران 31 پولیس مقابلے ہوئے ہیں، جن میں 3 ڈاکو ہلاک اور 31 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ہیں، تمام ملزمان عادی مجرم ہیں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے ڈکیتی مذاہمت پر شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، مختلف گینگ کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں، گروہ کہاں سے آپریٹ ہورہے ہیں ان کو اسلحہ کہاں سے فراہم ہوتا ہے اس پر کام کر رہے ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گلشن معمار کا واقعہ ڈکیتی نہیں، گاڑی کے شیشے کالے تھے، ان پر ڈائریکٹ فائرنگ ہوئی تھی، اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی میں ایک گھنٹے کے اندر 2 شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

کراچی میں راہ چلتی خاتون کو دبوچنے والا ملزم گرفتار

karachi

Robbery

Street Crimes

Karachi Street Crimes

Street Criminals

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div