Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستان میں عید کل ہوگی یا جمعرات کو، چاند کی تازہ ترین پیش گوئی

آج خیبرپختونخوا کا مطلع صاف رہے گا، محکمہ موسمیات حکام
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2024 04:49pm
تصویر اے ایف پی
تصویر اے ایف پی

پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 29 رمضان المبارک کو طلب کیا گیا ہے۔ چاند دکھائی دینے کی صورت میں عید الفطر کل 10 اپریل کو ہوگی جبکہ چاند دکھائی نہ دیا تو عید 11 اپریل کو ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند آج نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، نئے چاند کی پیدائش کل رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو چکی، آج چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی، غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں آج مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں مطلع مکمل صاف ہوگا اور چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے ایک ہفتہ پہلے ہی کافی وثوق سے پیش گوئی کی تھی کہ منگل 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق منگل کو چاند غروب آفتاب کے بعد آڈھے گھنٹے سے زائد دیر تک افق رہے گا۔

حکام کے مطابق انسانی آنکھ سے دیکھنے کے لیے چاند ہی عمر پہلے ہی پوری ہو چکی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں روئیت ہلال کمیٹی کے رکن اور ماہر فلکیات عبد اللہ الخضیری نے پیر کو عیدالفطر کا چاند دکھائی نہ آنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو اس مرتبہ دنیا کے بیشتر حصوں میں مسلمان عید الفطر ایک ساتھ منائیں گے۔

Eid ul Fitr

ramadan 2024