Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 10 اپریل کو ہوگی

رمضان المبارک کے 30 روزے ہوگئے
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2024 11:07pm

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئےتاہم تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔

چاند نظر نہ آنے کے بعد 10 اپریل بروز بدھ کو یکم شوال عید الفطر ہوگی۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک اس مرتبہ 30 روزوں کا بن رہا ہے۔ اگر پاکستان میں بھی رمضان المبارک 30 روزوں کا ہوا تو یہاں عید جمعرات کو ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی سعودی ماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے تھا کہ پیر 29 رمضان 8 اپریل کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے۔

عبد اللہ الخضیری نے مزید بتایا تھا کہ  فلکی حساب کے مطابق آج چاند ، سورج سے 12 منٹ پہلے ڈوب جائے گا یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا ناممکن ہے جبکہ منگل 30 رمضان بمطابق 9 اپریل عید کا چاند واضح طور پر نظر آئے گا۔

ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ منگل 30 رمضان کو عید کا ہلال 54 منٹ تک افق پر رہے گا۔

Saudia Arabia

Eid ul Fitr

Shawwal Moon

UAE MOON SIGHTING