Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

دسترخوان عید کی رونق، شیرخورمہ سے عید کا مزہ دوبالا کریں

میٹھی میٹھی عید، میٹھے میٹھے شیر خورمہ کے ساتھ منائیں
شائع 09 اپريل 2024 11:34am

عید ہو اور شیر خورمہ نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا۔ شیر خورمہ عید کا لازمی جز ہے اس کے بغیر عید کا دستر خوان نہیں سج سکتا۔اسی لیے آج کی شاندار ریسیپی ”شیر خورمہ“ ہے۔

اجزاء

دودھ،ایک کلو۔سویاں،حسب ضرورت۔چینی،حسب پسند۔بادام پستے،آدھا کپ باریک کٹے ہوئے۔ناریل،چار کھانے کے چمچ کدو کش کیے ہوئے۔چھوہارے،تین عدد۔ہری الائچی،چارعدد۔گھی،حسب منشاء

ترکیب

سب سے پہلے بادام پستے اور ناریل اور چھوہاروں کوپانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ ۔

انہیں چھیل کر باریک کتر لیں۔ ناریل اور چھوہاروں کو اپنی پسند کے مطابق کاٹ لیں۔

ایک پتیلی میں دودھ کو ابا لیں۔

پھر اس میں چھوٹی الائچی اور چھوہارے شامل کر دیں اور اچھی طرح سے پکا لیں۔

اب اس میں چینی ڈال دیں۔پھر سویاں شامل کر کےہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

گاڑھا ہونے ہر آنچ بند کردیں۔

ایک فرائی پین میں گھی گرم کر کے کاٹےہوئے بادام پستےاور ناریل گولڈن براون کر لیں۔

اسے شیر خورمہ پر چھڑک دیں۔

آسان مگر مزیدار شیرخورمہ عید کے دستر خوان کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔

اسے کسی ڈش میں نکال لیں اور مزے لے لے کر کھائیں۔

دسترخوان

Women

Eid ul Fitr

lifestyle

receipe