Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے24 افراد جاں بحق

پنجاب اور بلوچستان میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، ندی نالوں میں طغیانی
شائع 13 اپريل 2024 07:53pm

پنجاب اور بلوچستان میں موسلا دھار مارشوں کاسلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں آسمانی بجلی گرنے سے24 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

شدید بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے جنوبی پنجاب میں 16 اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 8 اموات ہوئی ہیں۔

رحیم یار خان میں 7 جب کہ بہاولنگر، بہاولپور اور لودھراں میں آسمانی بجلی سے تین، تین افراد جان سے گئے۔

رحیم یارخان کے گردو نواح کے علاقوں میں تین مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے دو بچوں اور میاں بیوی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

بہاولپور میں آسمانی بجلی گرنےسے 3 افراد جاں بحق ہوئےجن میں ایک خاتون اور 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ لودھراں میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

بہاولنگر کے علاقے فقیرالی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آسمانی بجلی موٹرسائیکل سوار خاندان پر گری۔ جاں بحق افراد میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں، ماں بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 اموات ہوئی ہیں ، 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

چمن اور سوراب میں آسمانی بجلی سے دو ، دو افراد جان سے گئے جب کہ قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، پشین اور ڈیرہ بگٹی میں آسمانی بجلی سے ایک ایک اموات سامنے آئی۔

کوٹ ادووگردونواح میں آسمانی بجلی گرنے 2بھینسیں ہلاک ہو گئیں۔

بلوچستان

punjab

Rain

rainy weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div