Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نوشکی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل افراد کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

جمعہ کی شب کوئٹہ سے تفتان جانیوالی بس سے 9 مسافروں کو اتار کر قتل کیا گیا
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2024 04:22pm

نوشکی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے اور ان کی تدفین آج ان کے آبائی علاقوں میں کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ پولیس لائنز میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔ سانحہ نوشکی میں قتل ہونے والے چھ افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے بھی ہے۔

دہشت گردوں نے جمعہ کی شب کوئٹہ سے تفتان جانیوالی بس سے نو مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا تھا۔ تمام لاشیں نوشکی کے پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی تھیں، مقتولین کے جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں ماری گئیں۔

گزشتہ روز کوئٹہ پولیس لائنز میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتوں کو آبائی علاقوں میں روانہ کیا گیا تھا۔ جاں بحق افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے ہے۔

سانحہ نوشکی میں قتل ہونے والے چھ افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں چک فتح شاہ سے ہے۔

اس کے علاوہ دہشت گردوں کی بربریت کا شکار ہونے والے واثق فاروق کا تعلق وزیر آباد سے ہے۔

گزشتہ روز نوشکی میں 9 افراد کے قتل کے افسوف ناک واقعہ کے عینی شاہد کے رونگٹے کھڑے کر دینے والے بیانات سامنے آئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div