Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

بلوچستان حکومت نے اسکولز کو مزید 2 روز کیلئے بند کردیا

سیکریڑی سیکنڈری ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2024 11:02am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں اور ہنگامی حالات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے نجی اور سرکاری اسکولز کو مزید 2 روز کےلیے بند کردیا ہے۔

بارشوں اور ہنگامی حالات کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے اسکول بند کرنے فیصلہ کیا۔

کوئٹہ سمیت بارشوں والے اضلاع میں اسکولز 15 اور 16 اپریل کو بند رہیں گے۔

اس حوالے سے سیکریڑی سیکنڈری ایجوکیشن صالح ناصر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے، چاغی میں بارش سے ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ ہوا اور پانی آبادیوں میں داخل ہوکر کئی گھروں کو بہا لے گیا۔ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں رین اور اربن فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

کوئٹہ میں دس گھنٹے سے مسلسل موسلا دھار بارش سے قمبرانی روڈ، غوث آباد سمیت دیگرعلاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، متاثرہ اضلاع میں آج اور کل سرکاری، نجی اسکول بند رہیں گے۔

بلوچستان

Met Office

PDMA

Balochistan Rain