Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

روسی صدر پیوٹن کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، تحمل سے کام لینے پر زور دیا

وسیع تر تنازعہ خطے کے لیے تباہ کن ہوگا،روسی صدر
شائع 16 اپريل 2024 07:40pm

روسی صدر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب سے رابطہ کیا ۔ گفتگو میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر بات چیت ہوئی ۔

روسی صدر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب کوتحمل سے کام لینے پر زور دیا، روسی صدر نے کہا کہ وسیع تر تنازعہ خطے کے لیے تباہ کن ہوگا، امید ہے دونوں فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

جس پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر ایران کےحملے محدود تھے، ایران کا مقصد کشیدگی کو مزید ہوا دینا نہیں ہے۔

Vladimir Putin

President Vladimir Putin

Iran attack Israel

Iran Attack On Israel