Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کالعدم ٹی ٹی پی کی پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سوشل میڈیا کے زریعے پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی نگرانی کر رہے ہیں، اعلامیہ
شائع 17 اپريل 2024 07:56pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے سکیورٹی فورسز اور خیبر پختونخوا پولیس کی ٹارگٹ کلنگ اور ان کے خاندان والوں کو اغوا کرنے کا پلان مرتب کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل آئی جی، صوبہ بھر کے ڈی پی اوز سی سی پی او پشاور کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

آئی جی پولیس نے صوبہ پھر کی پولیس اور سکیورٹی فورسز کو متنبیہ کیا کہ پولیس اہلکار اور سکیورٹی فورسز نے اپنے خاندان کے مقام، نقل حرکت کی تفصیلات، تصاویر اور دیگر معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی ٹیمیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ان کی نگرانی کر رہی ہیں۔

اعلامیہ میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے سختی سے تمام پولیس کے افسران اورماتحت اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جنہوں نے اپنی شناخت، تفصیلات، اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں ان کو فوری ہٹا دیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکار اپنی تصاویر سوشل میڈیا بشمول واٹس ایپ پر بھی اپ لوڈ نہ کریں۔

اس کے علاوہ آئی جی نے خاندانوں کے مقامات، نقل و حمل اور موجودہ تفصیلات کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس، واٹس ایپ پر شیئر نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

KPK Police

Tehreek Taliban Pakistan (TTP)

TTP Terrorists

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div