Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

ڈالر کا ریٹ ایک بار پھر بلندی کی طرف بڑھنے لگا

انٹربینک میں ڈالر کا لین دین278.43 روپے پربند ہوا ، اسٹیٹ بینک
شائع 18 اپريل 2024 05:19pm

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوکر ڈالر کا لین دین278.43 روپے پربند ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 279.04 روپے پربند ہوا تھا۔ تاہم پیر سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ رہا ہے۔

آئی ایم ایف سے بات چیت میں مثبت پیش رفت کے باوجود ڈالر کی قدر میں اضافہ غیرمعمولی ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں کمی اور عید کی تعطیلات کے بعد کیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھلنے کی وجہ سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی موجود ہیں کہ 2025 کے اوائل تک روپے کی قدر میں اضافہ ہوسکتا ہے اور ڈالر 230 روپے پر آسکتا ہے۔

us dollar

dollar vs rupee

dollar rates

dollar prices

US Dollars

US DOLLAR RATE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div