Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا

کرکٹ قوانین کے مطابق ٹاس ہونے کے بعد ٹکٹیں ری فنڈ نہیں ہوں گی، انتظامیہ
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2024 11:57pm

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ، 5 اوورز کا میچ شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا۔ پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوٸنٹی میچ 20اپریل کو کھیلا جاٸیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پنڈی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران تیز بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا، پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوٸنٹی میچ 20اپریل کو کھیلا جاٸیگا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ہوٹل روانہ ہونگی.

میچ کا ٹاس آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا تھا، بارش کے باعث میچ مقررہ وقت 7:30 کے بجائے 10 بجکر 17 منٹ پر شروع ہوا جو صرف دو گیندوں کے بعد ہی منسوخ کردیا گیا۔ 5 اوورز کے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دو بال پر دو رنز بنائے گئے جبکہ 1 کھلاڑی بھی آوٹ ہو گیا تھا۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے مابین 5 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی تین میچز کی میزبانی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا جبکہ دو میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔

دوسری جانب بارش ہونے کے بعد شائقین پریشانی میں مبتلا نظر آئے کہ کیا ٹکٹ ری فنڈ ہونگے یا نہیں، شائقین کی پریشانی پر حکام کا بیان بھی سامنے آگیا۔

کرکٹ قوانین کے مطابق ٹی ٹونٹی میچ واش آؤٹ ہونے پرٹکٹیں ری فنڈ نہیں ہوں گی، چونکہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ کا ٹاس ہوگیا تھا اس لئے ٹکٹیں ری فنڈزنہیں ہونگی، البتہ میچ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کچھ دیرمیں ہوگا۔

ادھرآج کے میچ میں بابراعظم اور صائم ایوب کو اوپننگ جبکہ محمد رضوان کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنی تھی۔

عثمان خان کو آج ٹی ٹونٹی ڈیبو کرنا تھا، جبکہ ابراراحمد اور عرفان نیازی بھی ٹی ٹونٹی ڈیبو کرنا تھا۔ فخر زمان اور عماد وسیم آج کے کھیل میں موجود نہیں تھے۔

شاداب، شاہین، نسیم محمدعامر آج کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ عرفان خان کو ڈیبیو کیپ ہیڈ کوچ اظہر محمود نے دی۔

جبکہ عثمان خان کو ڈیبیو کیپ محمد یوسف نے پہنائی گئی ہے۔ ابرار احمد کو ڈیبیو کیپ سعید اجمل نے دی، ٹاس کے بعد ایک دفعہ پھر بارش شروع ہو گئی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

rawalpindi

پاکستان

Rain

rawalpindi cricket stadium

Pakistan vs New Zealand

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div