Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

اسلام آباد کے گولڑہ اسٹیشن پر سفاری ٹرین کا افتتاح

سفاری ٹرین کا مقصد پاکستان کے خوبصورت مقامات دنیا کے سامنے لانا ہے
شائع 21 اپريل 2024 11:39am

اسلام آباد کے گولڑہ اسٹیشن پر سفاری ٹرین کا افتتاح کردیا گیا۔

پاکستان ریلوے نے گولڑہ سٹیشن اسلام آباد پر سفاری ٹرین کا افتتاح کردیا، سیکرٹری ریلوے عبدالمالک افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر ریلوے ڈی ایس اور افسران بھی موجود تھے۔

سفاری ٹرین کا مقصد پاکستان کے خوبصورت مقامات دنیا کے سامنے لانا ہے ، سفاری ٹرین اٹک کی جانب رواں دواں ہے، سفاری ٹرین ہر اتوار راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے اٹک کے لیے روانہ ہوگی۔

سیکرٹری ریلوے عبدالمالک نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفاری ٹرین کا مقصد پاکستان کے خوبصورت مقامات دنیا کے سامنے لانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفاری ٹرین اٹک خورد کی جانب رواں دواں ہے ، سفاری ٹرین ہر اتوار صبح 8:30 بجے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے اٹک خورد کے لیے روانہ ہوگی۔

اسلام آباد

Pakistan Railway

Golra Sharif railway station

Safari train

innuagration

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div